اہم خبریں

ہندوستان میں کورونا کے 346786نئے کیسز کی تصدیق ،2624 اموات

نئی دہلی،24؍ اپریل (ہندوستان اردو ٹائمز) ملک میں کورونا کا قہر بڑھتا جاہا ہے۔ ہفتہ کو مسلسل تیسرے دن تین لاکھ سے زائدکیسز درج ہوئے۔ مرکزی وزارت صحت کے اعدادوشمار کے مطابقملک میں ایک دن میں 359786 نئے کیسز ریکارڈ ہونے کے بعد کل کیسزبڑھ کر 16610481 ہو گئے ہیں۔ ہفتے کے روز وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق 25 لاکھ سے زٓئد کورونا کے فعال کیسز ہیں۔ جبکہ مزید 2624 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد بڑھ کر 189544 ہوگئی ہے۔ اعدادوشمار کے لحاظ سے ہفتہ کا دن پریشان کن ہے کیونکہ اس دن نہ صرف متاثرہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے، بلکہ ایک دن میں مرنے والوں کی تعداد بھی سب سے زیادہ ہے۔ اگر گزشتہ8 دنوں کی بات کریں تو اس دوران 20 لاکھ سے زیادہ نئے کیسزدرج ہوئے ہیں۔ان کیسزکے ساتھ سب سے زیادہ تشویش فعال مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہے۔ اس وقت ملک میں کل 2552940 مریض زیر علاج ہیں۔ ان سب کے درمیان ویکسی نیشن مہم بھی جاری ہے۔ آئی سی ایم آر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 2901412 افراد کو ویکسین کی خوراک دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مجموعی تعداد 138379832 ہوگئی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close