اہم خبریں

’جو کہا وہ کیا۔۔۔۔‘کورونا سے خراب صورتحال پر مودی حکومت پرپرینکا اور راہل گاندھی کا طنز

نئی دہلی،17؍ اپریل (ہندوستان اردو ٹائمز) کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات پر کانگریس نے ایک بار پھر مودی حکومت کے خلاف جارحانہ موقف اختیار کیاہے۔ پرینکا گاندھی اور راہل گاندھی نے طنز یہ لہجے میں آج مودی پر حملہ کیا ہے۔ پرینکا گاندھی نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ یہ حیرت کی بات ہے کہ جب ہندوستان میں کورونا کا قہر بڑھتا جارہا ہے ، ایسی صورت میں 70 سالوں کی حکومت کی محنت پر پانی پھیرتے ہوئے ملک ویکسین کی درآمدات سے برآمدات بن گیا ہے۔ نریندر مودی ایسے پائلٹ ہیں ، جنہوں نے بورڈنگ پاس پر اپنی تصویر صرف اس لئے لگوائی تاکہ ہنگامی صورتحال میں آسانی سے باہرنکل سکیں۔راہل گاندھی نے بھی اپنے پرانے انداز میں مودی سرکار پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ شمشان اور قبرستان دونوں۔۔۔۔۔جو کہا وہ کیا ۔اس کے ساتھ انہوں نے ہیش ٹیگ مودی میڈ ڈیزاسٹر کا بھی استعمال کیا۔ راہل گاندھی گذشتہ کئی دنوں سے مودی حکومت کے کام کرنے کے طریقوں پر سوال اٹھا رہے ہیں۔واضح رہے کہ کہ ملک بھر میں ہر روز کورونا کے دو لاکھ سے زیادہ نئے کیسز درج ہورہے ہیں۔ جس کی وجہ سے نہ صرف طبی خدمات پر اثر پڑا ہے بلکہ صورتحال یہ ہے کہ شمشانوںاور قبرستانوں میں جگہ کم پڑنے لگی ہے ۔ ملک کے بڑے شہروں میں ضروری ادویات کی قلت کے بارے میں بھی معلومات سامنے آرہی ہیں۔ آج ملک میں کورونا کے 2 لاکھ 34 ہزار سے زائد نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close