اہم خبریں

کورونا کا قہر : ہندوستان میں کوروناکے 21735319 نئے کیسز درج ،1185 اموات

نئی دہلی ،16؍ اپریل (ہندوستان اردو ٹائمز) ہندوستان میں کورونا کا قہر ختم ہوتا دکھائی نہیں دے رہا ہے اور کورونا کی دوسری لہر خطرناک رفتار سے نئے ریکارڈقائم کررہی ہے۔ جمعہ کی صبح مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 217353 نئے کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں ، اور اس کے ساتھ ہی ہندوستان میں کورونا کیسز کی کل تعداد 14291917ہوگئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1185 مریض ہلاک ہوچکے ہیں ، اور ملک میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 74 ہزار 308 ہوگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق اپریل کے پہلے 16 دنوں میں اب تک کل 2142582 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جبکہ اس دوران 11840 مریض ہلاک بھی ہوئے ہیں ۔ یہ مسلسل دوسرا دن ہے جب کورونا کیسز دو لاکھ سے زائد درج ہوئے ہیں ،یہ مسلسل چھٹا دن ہے جب کورونا کے نئے کیسز ڈیڑھ لاکھ کو عبور کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ گزشتہ 12 دن کے دوران ملک میں 11 ویں مرتبہ کورونا کے نئے کیسز ایک لاکھ سے تجاوز کرچکے ہیں ، اور یہ مسلسل دسواں دن ہے جب کورونا وائرس کے ایک لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close