اہم خبریں

سپریم کورٹ میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ، جسٹس ایم آر شاہ کا پورا اسٹاف کورونا پازیٹیو

نئی دہلی،15؍ اپریل (ہندوستان اردو ٹائمز) سپریم کورٹ میں کورونا کیسز میں اضافہ جاری ہے۔ جسٹس ایم آر شاہ کا پورا اسٹاف کورونا پازیٹیو پایا گیا ہے۔ جسٹس شاہ نے خود سماعت کے دوران یہ معلومات دی۔ جسٹس شاہ کی بنچ میں جسٹس ڈی وی ای چندرچوڑکے ساتھ جسٹس شاہ ہیں۔ اسی وجہ سے بنچ کی سماعت ملتوی کی گئی۔جسٹس چندرچوڑ نے سب کو بتایا کہ جسٹس شاہ فی الحال گھر کے کچھ معاملات کو دیکھ رہے ہیں، لہذا دو بجے سماعت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق کورونا کیسز سپریم کورٹ کے متعدد ججوں کے گھروں میں پائے گئے۔ ملک کی اعلی عدالت یعنی سپریم کورٹ میں بھی کورونا کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ کچھ دن پہلے سپریم کورٹ کے 44 ملازمین کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔اس کے پیش نظراعلی عدالت کے تمام ججوں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اپنے گھر سے سماعت کا فیصلہ کیا تھا۔ سپریم کورٹ کے جج ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا تھا کہ کورونا کی وبا کی وجہ سے عدالت عظمیٰ میں عدالتی کام متاثر نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ جمعرات کوکورونا کے نئے کیسز 2 لاکھ سے تجاوز کر گئے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 200739 نئے کیسز درج ہوئے ہیں، جو ایک ہی دن میں ریکارڈ کیے جانے والے اب تک کے سب سے زیادہ کیسزہیں۔جبکہ 1038 مریضوں کی موت ہوچکی ہے، جس سے ہندوستان میں اموات کی تعداد بڑھ کر 173123 ہوگئی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close