اہم خبریں

NEET-PG امتحان کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچا: ڈاکٹروں کے گروپ نے کوویڈ بحران کے سبب امتحان ملتوی کرنے کی اپیل کی

نئی دہلی15اپریل(ہندوستان اردو ٹائمز) پی جی ،نیٹ (میڈیکل مقابلہ جاتی)امتحان کا معاملہ سپریم کورٹ میں پہنچا ہے۔ ایم بی بی ایس ڈاکٹروں کے ایک گروپ نے اس سلسلے میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کوویڈ 19 وبا کی دوسری لہر کے درمیان 18 اپریل کو ہونے والاNEET-PG امتحان ملتوی کیا جائے۔ درخواست میں کہاگیاہے کہ COVID-19 مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کو جسمانی طور پر معائنہ میں حصہ لینے پر مجبور کرنا ، یہ ہزاروں لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہوگا۔ درخواست میں حال ہی میں کلاس 10 کے امتحانات منسوخ کرنے اور کلاس 12 کے امتحانات ملتوی کرنے کے سی بی ایس ای کے فیصلے کا حوالہ دیا گیا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close