اہم خبریں

انیل دیشمکھ کے خلاف سی بی آئی تحقیقات جاری رہیں گی: سپریم کورٹ

نئی دہلی8اپریل(ہندوستان اردو ٹائمز) مہاراشٹرا کے سابق وزیر داخلہ انل دیشمکھ پرعائدالزام کو سپریم کورٹ نے سنگین قرار دیا ہے۔عدالت نے کہاہے کہ جمعرات کوبمبئی ہائی کورٹ نے سی بی آئی انکوائری کا حکم دیا ، اس میں کیا غلط ہے ، کیا اس طرح کے معاملات کی تفتیش کسی آزاد تحقیقاتی ایجنسی کو نہیں کرنی چاہیے۔

عدالت نے یہ کہتے ہوئے روک لگانے یا مداخلت کرنے سے انکار کردیا کہ انیل دیشمکھ کے خلاف سی بی آئی تحقیقات جاری رہیں گی۔اس سے قبل سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران سینئر ایڈووکیٹ کپل سبل ، دیشمکھ اورمہاراشٹرا حکومت کی طرف سے۔ سینئر ایڈوکیٹ ابھیشیک منو سنگھوی نے وکالت بھی کی۔ کپل سبل نے استدلال کیاہے کہ زبانی الزامات کی بنا پر تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔ اس معاملے میں ثبوت کہاں ہیں۔کیس کی سماعت جسٹس سنجے کشن کول اورجسٹس ہیمنت گپتا کے بنچ کے سامنے ہوئی۔

سپریم کورٹ نے کہاہے کہ ہم اس معاملے میں مداخلت کرنے کو تیار نہیں ہیں۔عدالت نے کہاہے کہ یہ عوامی اعتماد کا معاملہ ہے ، آزاد ایجنسی کے ذریعہ واقعات کی تحقیقات ضروری ہے۔ سپریم کورٹ نے واضح کیاہے کہ الزامات میں بڑی شخصیات شامل ہیں اور الزامات کی نوعیت سنگین ہے۔ لہٰذاآزاد تفتیش ضروری ہے اوردونوں درخواستیں خارج کردی گئیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close