اہم خبریں

سی آر پی ایف نکسلی حملہ کی کرائے گی تفتیش ، نکسلزم کو جڑ سے کیا جائے گاختم : وزیراداخلہ

جگ دل پور ، بیجا پور ، 5اپریل ( آئی این ایس انڈیا ) بیجاپور میں نکسلی تصادم کے بعد چھتیس گڑھ کے جگ دل پور پہنچے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ یہ فوجیوں کی بے مثال قربانی ہے۔ ان کی قربانیوں کے باعث نکسلزم کے خلاف یہ لڑائی فیصلہ کن موڑ پر ہے۔ اب ہم اسے انجام تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پورا ملک سوگوار ہوکر انہیں خراجِ عقیدت پیش کررہا ہے ۔خیال رہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ سینئر افسران سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔مرکزی وزیر امت شاہ نے کہا کہ چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپش بگھیل اور افسران سے ملاقات کی۔ تمام تجاویز پر کارروائی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ کیمپ کھلنے کے بعد ماؤنوازوں میں کھلبلی ہے ، جہاں انکاؤنٹر ہوا ، اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ہم نکسلیوں کے علاقہ کے اندر جا چکے ہیں۔ وزیر داخلہ نے اجلاس میں طے شدہ امورکے انکشاف سے انکار کردیا۔

وزیر داخلہ شاہ جگ دلپور میں جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے اور افسران سے ملاقات کے بعد بیجاپور کے باساگوڑا میں سی آر پی ایف کے کیمپ پہنچے، اس دوران امت شاہ نے فوجیوں سے بات چیت کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔انہوں نے کہاکہ فوجیوں کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی ، پورا ملک اور حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ بیجا پور سے امت شاہ جگ دلپور کے لئے روانہ ہوئے۔ جگ دلپور میں امت شاہ کے ساتھ موجود وزیر اعلی بھوپش بگھیل نے کہا کہ مرکز اور ریاستی حکومت نکسلیوں کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے، پورا ملک بحران کی گھڑی میں فوجیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس لڑائی کو جیت میں تبدیل کریں گے۔واضح ہو کہ اس سے قبل اتوار کی رات آسام کے دورے سے واپس آنے کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ یہ جنگ ہے ، انکاؤنٹر نہیں۔ یہ نکسلیوں کیخلاف آخری جنگ ہے، فوجیوں نے ان کی علاقہ میں گھس کر انہیں ہلاک کیا ہے۔اتوار کے روز بیجاپور میں نکسلی حملے میں 23 جوانوں کے شہید ہونے کی خبر کے بعد امت شاہ نے وزیر اعلی بھوپش بگھیل سے فون پر بات کی تھی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close