اہم خبریں

امت شاہ کاوزیراعلیٰ کوفون،مل کرلڑنے کی یقین دہانی

رائے پور4اپریل(آئی این ایس انڈیا) چھتیس گڑھ میں نکسلی حملے کے بعد ، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے وزیراعلیٰ بھوپش بگھیل کو فون کرکے اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔ فون پر انہوں نے سی ایم کو نکسلی تشدد کے خلاف مل کر لڑنے اور جیتنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس کے علاوہ امت شاہ نے سی آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل کو بھی موقع پر جانے کی ہدایت کی۔ مرکزی وزیر نے بھی ٹویٹ کرکے غم کا اظہار کیا۔امت شاہ نے کہاہے کہ حکومت امن اور ترقی دشمنوں کے خلاف اپنی لڑائی جاری رکھے گی۔ انہوں نے ٹویٹ کیا ہے کہ میں اپنے بہادر سیکیورٹی اہلکاروں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں جو چھتیس گڑھ میں ماؤنوازوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہیدہوئے تھے۔ قوم ان کی بہادری کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ میں ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔ ہم امن اور ترقی کے دشمن ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close