اہم خبریں

سرسید احمد خاںؒ کویوم وفات پرخراج عقیدت پیش کیا گیا

علی گڑھ27مارچ(آئی این ایس انڈیا) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے بانی ، عظیم مصلح اور جدید ہندوستان کے معمار سرسید احمد خاںعلیہ الرحمہ کے یوم وفات پر انھیں شایان شان خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ یونیورسٹی کی جامع مسجد میں نماز فجر کے بعد قرآن خوانی ہوئی جس میں کثیر تعداد میں یونیورسٹی کے اساتذہ، طلبہ ، مساجد کے ائمہ ، یونیورسٹی کے انتظامی افسران اور عملہ کے اراکین شریک ہوئے۔اس کے بعد سرسید احمد خاں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ان کے مزار پر وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے پھولوں کی چادر پیش کی۔ اس موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسرظہیرالدین، رجسٹرار عبدالحمید آئی پی ایس، پراکٹر پروفیسر محمد وسیم علی، دینیات فیکلٹی کے ڈین پروفیسر سعود عالم قاسمی، ناظم دینیات پروفیسر محمد سلیم، لینڈ اینڈ گارڈن شعبہ کے ممبر انچارج پروفیسر ذکی انور صدیقی، ، ایس ایس ہال( ساؤتھ) کے پرووسٹ پروفیسر بدر الدجیٰ خاں،ایس ایس ہال(نارتھ) کے پرووسٹ پروفیسر عشرت عالم، سی ایم او انچارج یونیورسٹی ہیلتھ سروس ڈاکٹر شارق عقیل، ایسوسی ایٹ ایم آئی سی شعبہ رابطہ عامہ ڈاکٹر راحت ابرار، پی آر او عمر پیرزادہ اور یونیورسٹی کے دیگر اہلکار موجود تھے۔ قابل ذکر ہے کہ سرسید احمد خاں علیہ الرحمہ کی پیدائش 17؍اکتوبر 1817کو دہلی میں ہوئی تھی اور انھوں نے علی گڑھ کو اپنا میدانِ عمل بنایاجہاں 27؍مارچ 1898کو ان کا انتقال ہوا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close