اہم خبریں

مرکزنظام الدین دوبارہ کھلے گا،50 افراد کے داخلے کی مشروط اجازت

نئی دہلی24مارچ(آئی این ایس انڈیا) دہلی میں تبلیغی جماعت کامرکزبندہے ۔دہلی وقف بورڈ نے سماعت کے درمیان رمضان المبارک کاحوالہ دیاتو اس میں بڑی کامیابی ملی۔ عدالت نے دہلی وقف بورڈ کے وکلاء کی استدعا کو قبول کرلیا کہ جلد ہی رمضان المبارک کا مقدس مہینہ شروع ہونے والا ہے اور اس سے قبل شب برات بھی آنے والی ہے جس میں مسلمان خصوصی طور پر دعا مانگتے ہیں۔ تاہم عدالت نے تبلیغی جماعت کے مرکز میں صرف 50 افراد کو داخلے کی اجازت دی ہے جن کے نام اور پتے مقامی تھانے میں جمع کرواناہوں گے۔ جہاں سے مقامی پولیس اسٹیشن چارج کی اجازت جاری کرے گا۔تفصیل کے مطابق آج سماعت کے دوران دہلی وقف بورڈ قائمہ کونسل کے وجیہہ شفیق ، سینئر ایڈووکیٹ رمیش گپتا موجود تھے جبکہ دہلی حکومت کی جانب سے ایڈوکیٹ نندیتا راؤ نے اپنی موجودگی درج کرائی۔ اس معاملے میںسنٹر کی طرف سے ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل چیتن شرما اورایڈوکیٹ رجت نیر ورچوئل انداز میں موجودتھے۔مرکز کی وکالت کرتے ہوئے مرکز کے وکلاء نے آج ایک بار پھر عدالت سے اسٹیٹس رپورٹ پیش کرنے کے لیے وقت مانگاجبکہ دہلی وقف بورڈ کے وکلا نے رمضان کا حوالہ دیتے ہوئے جلد سماعت پر زور دیا۔ عدالت نے اب کیس کی سماعت کے لیے12 اپریل کی تاریخ مقرر کردی ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ گذشتہ سال مارچ کے مہینے میں انتظامیہ نے کوروناکی وباکاحوالہ دیتے ہوئے تبلیغی مرزاز کو بند کردیا تھااوراس پرایساماحول دہلی حکومت اورفرقہ پرست عناصرنے پیداکردیاتھاکہ پورے ملک میں مسلمانوں کے لیے نفرت پیداہوگئی تھی۔اس پرکئی عدالتوں نے ان عناصرکی سرزنش کی تھی اورسخت بیان دیاتھا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close