اہم خبریں

کورونا وائرس : ملک میں کورونا وائرس کے تقریباً 41 ہزار نئے کیسز ، 188اموات

نئی دہلی،20؍مارچ(آئی این ایس انڈیا) کورونا وائرس کی وبا کی دوسری لہر پورے ملک میں پھیل رہی ہے۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران سال2021 میں نمایاں کیسز درج ہوئے ۔ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 40 953 نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 15 لاکھ ، 55 ہزار ، 284 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کی وجہ سے 188 مریض اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اب تک ملک بھر میں 1 لاکھ 59 ہزار 558 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں اس وقت 2 لاکھ 88 ہزار 394 فعال کیسز ہیں جبکہ 11107332 مریض کورونا وائرس سے مکمل طور پر صحتمند ہوچکے ہیں۔ ملک میں اب تک 42063392 افراد کو کورونا کا ٹیکہ لگایا جاچکا ہے۔ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ نے بتایا ہے کہ 19 مارچ 2021 تک مجموعی طور پر 232431517 نمونے کے ٹیسٹ کیے گئے۔ ان میں سے 1060971 نمونوں کا ٹیسٹ جمعہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ جمعہ کو24 گھنٹوں کے دوران تقریباً40 ہزار یعنی 39726 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی طور پر 154 افراد کی موت ہوئی۔ گزشتہ ہفتے میں ملک میں کورونا تیزی سے بڑھا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close