اہم خبریں

عائشہ خودکشی کیس : عارف خان نے کورٹ میں کیا چونکانے والا خلاصہ

گجرات ، ۴ مارچ ۲۰۲۱ (ہندوستان اردو ٹائمز) عائشہ خودکشی کیس میں ایک نیا موڑ تب آیا جب پولس نے عارف خان کے لیئے ۵ دن کے ریمانڈ مانگے تھے جبکہ کورٹ نے عارف کو تین دن کے ریمانڈ پر بھیج دیا ہے ۔ پولس نے یہ دلیل دی ہے کہ عارف کا وہ فون جس سے عائشہ کے خودکشی کرنے سے پہلے ۷۰ منٹ بات کی تھی وہ غائب ہے پولس اس کو تلاش کرنے کی کوشش کررہی ہے کیونکہ عائشہ کے گھر والوں کا الزام ہے کہ عارف اسی فون سے اپنی گرل فرینڈ سے بھی باتیں کرتا تھا

میڈیا رپورٹس کے مطابق عائشہ پر ان کے شوہر عارف خان نے چونکانے والے الزام لگائے ہیں وہ یہ کہ عارف نے کہا کہ شادی کے ڈیڑھ مہینے بعد ہی عائشہ حاملہ ہوگئی تھی ۔ اور عائشہ کے پیٹ میں پلنے والا بچہ اس کا نہیں تھا حالانکہ آپ کو بتادیں کہ اس کے کوئی ثبوت عارف کے پاس نہیں ہے ۔ اس پر کورٹ نے کہا کہ پولس اس پر چھان بین کرے اور وہ موبائل فون بھی بر آمد کرے جس سے عارف اپنی گرل فرینڈ سے باتیں کرتا تھا ۔ آگے اس کیس میں جیسے ہی کوئی نیا اپڈیٹ آئے گا ہم آپ تک لاتے رہیں گے

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close