اہم خبریں

کسان تحریک: سنیکت کسان مورچہ کاکھلا اعلان : کے ایم پی ایکسپریس وے کریں گے جام : 5 ریاستوں کے لوگوں سے بی جے پی کو ووٹ نہ دینے کی کریں گے اپیل

نئی دہلی، 2 مارچ(آئی این ایس انڈیا) 5 ریاستوں میں انتخابات اگلے ماہ شروع ہونے والے ہیں۔ بی جے پی ان ریاستوں میں سخت مقابلہ کررہی ہے۔ کیرالہ اور پنڈوچیری میں جہاں بی جے پی کا قدم جمانا بہت مشکل ہے، آسام اور مغربی بنگال میں بھی بھگوا پارٹی مخالفین کے نشانے پر ہے۔ ادھر کسان مورچہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ لوگوںسے اپیل کریں گے کہ وہ پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو ووٹ نہ دیں۔سوراج انڈیا کے بانی یوگیندر یادو نے کہا کہ ہماری 10 تجارتی تنظیموں سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ 15 مارچ کو ملک بھر سے کارکنان اور مزدور سڑک پر نکلیں گے اور سرکاری شعبے کی نجکاری کے خلاف احتجاج کے لئے ریلوے اسٹیشنوں کے باہر احتجاج کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اس تحریک کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ہریانہ کے 3 مرکزی وزراء جو مرکزی حکومت میں ہیں، ان کے گاؤں میں داخلے پر پابندی لگ گئی ہے۔یوگیندر یادو نے کہا ہے کہ متحدہ کسان مورچہ کے آج کے اجلاس میں ہم نے 15 مارچ تک کے پروگراموں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ 6 مارچ کو جب 100 دن احتجاج کو ہوجائیں گے، تو کسان صبح 11 بجے سے شام 4 بجے کے درمیان مختلف مقامات پر کنڈلی مانیسر۔ پلول ایکسپریس وے کو روکیں گے۔
کسان مورچہ نے مزید کہا کہ 8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین مظاہرین کو تمام احتجاجی مقامات پر منظرعام پر لایا جائے گا۔ 5 مارچ سے کرناٹک میں ’ایم ایس پی دلائو‘ تحریک شروع کی جائے گی،جس میں وزیر اعظم سے فصلوں کے لئے ایم ایس پی کو یقینی بنانے کوکہاجائے گا۔ بھارتیہ کسان یونین کے بلبیر ایس راجیوال نے مزید کہا کہ ہم مغربی بنگال اور کیرالہ میں انتخابات کے لئے الگ ٹیمیں بھیجیں گے، ہم کسی پارٹی کی حمایت نہیں کریں گے لیکن عوام سے اپیل کریں گے کہ وہ ان امیدواروں کو ووٹ دیں جو بی جے پی کو شکست دے سکتے ہیں، ہم لوگوں کو کسانوں کولے کر مودی سرکار کے رویہ کے بارے میں بتائیں گے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close