اہم خبریں

مودی حکومت نے عام آدمی کی کمرتوڑدی،بی جے پی کی احتجا ج کرنے والی خواتین لیڈر کہاں ہیں؟

ایل پی جی ، پٹرول اورڈیزل کی شرحوں پرگیس سلنڈرکے ساتھ کانگریس کی پریس کانفرنس

نئی دہلی25فروری(آئی این ایس انڈیا) جمعرات کوکانگریس نے ایل پی جی اور پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر پریس کانفرنس کی۔اس ماہ دوسری بارآج گیس کے دام بڑھ گئے ہیں۔اضافے کے خلاف کانگریس کی یہ تیسری پریس کانفرنس یہ تھی۔ کانگریس کی ترجمان سپریہ شرینیٹ اورپونیا نے سلینڈلے کر میڈیاسے بات کی ہے اور حکومت سے بڑھتی قیمتوں کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ اس پریس کانفرنس میں سپریہ نے پوچھا ہے کہ یوپی اے حکومت کے دوران بی جے پی کی خواتین رہنما سلنڈر اٹھائے سڑک پرکیوں بیٹھی تھیں؟ انہوں نے نریندر مودی حکومت کو بے رحم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے اس اقدام نے گھریلوخواتین اور عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی کچھ عرصے سے مسلسل اضافہ ہوتا رہا ہے۔ ملک کے تمام بڑے شہروں میں پٹرول کی قیمتیں 90 روپے سے اوپر ہوگئی ہیں۔ کچھ جگہوں پر پٹرول کی قیمت 100 روپے کو عبور کر چکی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close