اہم خبریں

ہتک عزتی کیس : عدالت نے امت شاہ کو طلب کیا

نئی دہلی19فروری(آئی این ایس انڈیا) مغربی بنگال کی ایک خصوصی عدالت نے 22 فروری کو ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی ابھیشیک بنرجی کے ذریعہ دائر توہین عدالت مقدمے کے سلسلے میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو جمعہ کوسمن جاری کیاہے اور خود پیش ہونے یا وکیل کے ذریعہ پیش ہونے کے لیے کہاہے۔

ودھان نگر میں ممبران اسمبلی اور ممبران اسمبلی سے متعلق مقدمات کی سماعت کرنے والے عدالت کے خصوصی جج نے ہدایت کی ہے کہ امت شاہ کو اس دن صبح 10 بجے ذاتی طور پر یا وکیل کے ذریعے حاضر ہوناضروری ہے۔

عدالت نے ہدایت کی کہ شاہ کوذاتی حیثیت سے یا وکیل کے ذریعہ تعزیرات ہند کی دفعہ 500 کے تحت ہتک عزتی کے الزام کا جواب دینا ضروری ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close