اہم خبریں

کوئی بھوکا نہ سوئے، سب مل کر یہ فرض نبھائیں : مولانا سید ارشد مدنی کی اپیل !

جمعیۃ علماء ھند کے قومی صدر حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب کی ہدایت غریب عوام میں امدادی سامان کی تقسیم
جمعیۃ علماء ھند بڑھانہ اور ضلعی جنرل سکریٹری مولانا مکرم قاسمی کے مشترکہ تعاون سے راشن تقسیم کیا گیا۔
پریشان شخص ، جمعیۃ علماء ھند کے کارکنوں سے رابطہ کریں ، جس شخص کی مدد کی جائے گی اس کا کا نام خفیہ رکھا جائے گا

بڑھانہ، مظفرنگر ۔ 30؍مارچ 2020 (پریس ریلیز)
کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ ہندوستان میں اس کے سبب لوگ اپنے گھروں میں ہیں ۔جمعیۃ علماء ھند نے کوئی بھوکا نہ سوئے اس پہل شروع کی ہے جمعیۃ علماء ھند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی صاحب نے غریب عوام کی مدد کے لیےجمعیۃ علماء ھند کی تمام اکائیوں کو ہدایت دی ہیں اس دوران مولانا مکرم علی قاسمی حافظ شیردین شھر صدر حافظ تحسین محمد آصف قریشی نے اپیل کرتے ہوئے کہا کی تمام لوگو کو ایسی مصیبت کے وقت میں اپنے ارد گرد غریب لاچار لوگو کا تعاون ضرور کرے. جمعیۃ علماء ھند کے عہدیداروں نے کہا کہ کوئی بھی پریشان شخص جمعیۃ علماء ھند کے کارکنوں سے رابطہ کرسکتا ہے ، بڑھانہ جمعیت صدر حافظ شیر دین محمد آصف قریشی نے تمام سماجی تنظیموں اور سیاسی جماعتوں سے اپیل کی اور کہا کہ سب کو غریبوں کا خیال رکھنا چاہئے۔ مولانا مکرم علی قاسمی ضلعی جنرل سکریٹری نے تمام لوگوں سے لوک ڈاؤن کی مکمل پابندی اور انتظامیہ کی مکمل حمایت کی اپیل کی ، اس دوران حافظ شیردین حافظ تحسین آصف قریشی حافظ شہزاد راشد منصوری حکیم اکرم علی جمشید عالم عارف طفیل حافظ نعیم اسلام منصوری اسلام حاجی شرافت علی شاہد قریشی وغیرہ نے جمعیت کے ذریعہ راشن کی تقسیم کے دوران موجود تھے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close