اہم خبریں

دہلی کے شاہین باغ علاقہ میں لگی زبردست آگ ، فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا 

 

دہلی (ایجنسی ۔ ہندوستان اردو ٹائمز ) شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف احتجاج کی وجہ سے سرخیوں میں رہے شاہین باغ علاقہ میں اتوار دیر شام کو بھیانک آگ لگی ۔ اس دوران لوگوں نے فائربریگیڈ محکمہ کو فورا فون کیا ، جس کے بعد فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں جائے واقعہ پر پہنچیں اور آگ پر قابو پایا گیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ آگ ایک دکان میں لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے کافی بڑھ گئی ۔

اطلاعات کے مطابق علاقہ میں آگ کی خبر ملتے ہی افراتفری مچ گئی ۔ تقریبا پونے نو بجے فائر بریگیڈ کو بلایا گیا ، جس کے بعد کچھ دیر میں آگ پر قابو پالیا گیا ۔ مقامی لوگوں کے مطابق آگ ایک فرنیچر کی دکان میں لگی ۔ حالانکہ آگ کیسے لگی ، ابھی اس کا پتہ نہیں چل سکا ہے ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close