اہم خبریں

وزیراعظم نریندی مودی نے دیش کوخطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے ہندوستان میں ۲۱ دن تک رہےگامکمل لاک ڈاؤن

اہم خبر (ہندوستان اردو ٹائمز) ہندوستان کے وزیر اعظم نریندی مودی نے دیش کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے ہندوستان اور ہندوستان کے سارے صوبوں میں کرفیو یعنی لاک ڈاؤن کیا جارہا ہے اور یہ لاک ڈاؤن تین ہفتہ یعنی ۲۱ دن تک رہے گا ۔ آپ سب اپنے گھروں میں رہیں محفوظ رہیں ۔ باہر نہ نکلیں ۔ جو دیش کورونا وائرس سے متاثر ہیں ان سے ہمیں سیکھنے کی ضرورت ہے ۔ ان دیش کے لوگوں نے سوشل ڈسٹینس مینٹن کیا ہے اس لیئے ان ملکوں میں اتنی موتیں نہیں ہوئیں ، آپ زندگی کو ہی اہمیت دیں اور کچھ بھی ہوجائے گھر میں رہیں ۔ اگر ۲۱ دن نہیں سمجھیں تو ہندوستان ۲۱ سال پیچھے چلا جائے گا ۔ لاپرواہی کی بہت بڑی قیمت چکانی پڑی گی ۔

اس لیئے میں آپ سے ہاتھ جوڑ کر گذارش کرتا ہوں کہ آپ اس کو سنجیدگی سے لیں اور گھروں سے باہر نہ نکلیں میں آپ کو یہ وزیر اعظم ہونے کے ناطے نہیں بلکہ ایک ہندوستانی شہری ہونے کے ناطے اپیل کررہا ہوں

وزیر اعظم نریندر مودی نے یہ بھی کہا کہ پولس والوں کے لیئے میڈیا والوں کے لیئے خاص کر ڈاکٹروں کے لیئے دعا کیجئے جو رات دن اپنے کام میں لگے ہوئے ہیں

آپ کو بتادیں کہ مودی نے یہ بھی کہا کہ مرکزی حکومت نے ۱۵ ہزار کروڑ روپے کورونا وائرس کے لیئے منتخب کیئے ہیں ۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close