اہم خبریں

کورونا وائرس کے پیش نظرلاک ڈاؤن میں مفلوک الحال کی مدد کیلئے لوگ آگے آئیں

سرائے میر اعظم گڑھ (محمد توصیف ہندوستان اردو ٹائمز) اس وقت پوری دنیا عالمی وبا کورونا وائرس سے جوجھ رہی ہے جس نے گذشتہ چند دنوں میں عالم انسانیت کو اپنے چپیٹ میں لے لیا ہے ،اس وقت ہمارے ملک میں یہ وبا بڑی برق رفتاری کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے،حکومت اس سلسلے میں عوامی تحفظ کے لئے جنگی پیمانے پر کام کررہی ہے، لیکن اس وبا کی وجہ سے یہاں کا مزدور و مجبور طبقہ کافی متاثر ہوا ہے ،ایسے حالات میں صاحب ثروت طبقے کو آگے بڑھ کو انسانیت کی خدمت کے لئے اپنے آپ کو وقف کرنے کی اشد ضرورت ہے ،آج اس سلسلے میں قصبہ سرائے صدیق محلہ میں چند لوگوں نے بے سروسامانی کے عالم میں ایک چھوٹی سی کوشش کرتے ہوئے غرباء میں فوڈ پیک تقسیم کیے یہ لائق تحسین قدم ہے ،دوسرے لوگوں کو بھی اس طرح کی پہل کرنی چاہیے تاکہ انسانیت کی بقا اور اس کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے، اس موقع پر ڈاکٹر عارف، مفتی ابو حذیفہ قاسمی، ظہیر احمد،محمد للن ،محمد عظیم، محمد تابش،محمد منا،محمد نعیم، نورالعین فروزی وغیرہ جملہ افراد موجود رہے

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close