اہم خبریں

روزانہ مزدوری کرنے والے لوگوں کو بھکمری کی قعر عمیق سے نکالنے کے لئے ہر طبقات کودست تعاون آگے بڑھانے کی ضرورت

اپیل – برادران ملت اسلامیہ – السلام علیکم ورحمتہ وبرکاتہ

جیسا کہ ہم سب کو معلوم ہے اسوقت پوری دنیا کرونا وائرس کے قہرو خطر سے پریشان حال ہے شہر سے لیکر گاؤں تک اس خطرناک وائرس کی زد میں ہے ہر طرف ہاہاکار مچی ہے یہ مہلک وبا ایک گلوبل کرائسس کی حیثیت اختیار کرچکی ہے ہندوستان میں اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 397 تک پہونچ گئی ہے ایسی ہی ہیبتناک صورتحال سے نمٹنے کے لئے کئی ریاستی سرکاروں نے اکتیس مارچ تک تمام چھوٹے بڑے تاجروں کو اپنے کاروبار بند رکھنے کے فرمان جاری کئے ہیں جس کی وجہ سے سب زیادہ خسارہ مزدور غریب عوام کے حصہ میں آئی ہے روزانہ مزدوری کرکے اپنے بیوی بچوں کا پیٹ پالنے والے افراد اچانک نا امیدی اور مایوسی کے شکار ہوگئے ہیں ہمارے سماج اور پڑوس میں رہنے والے بہت سے ایسے افراد ہیں جنکے پاس ممکن ہے کھانے کے لئے ایک وقت کی روٹی بھی میسر نہ ہو ایسے نازک اور حساس موقعوں سے نفسا نفسی اور خوفناک صورت حال میں گھرے ہوئے مصیبت زدہ لوگوں کو بھکمری کی قعر عمیق سے نکالنے کے لئے بلا تفریق مذاہب و ملل سماج کے ہر طبقات خاص کر متمول اور صاحب خیر حضرات کو دست تعاون آگے بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ اس بھکمری اور سماجی معاشی تنگی کے بحران سے لوگوں کو بآسانی نکالا جاسکے

عارف حسین طیبی

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close