اہم خبریں

آرٹیکل 370 کے متعلق حکومت کی کارروائی غیر آئینی‘ ! شہلا رشید

آرٹیکل 370 کے متعلق حکومت کی کارروائی غیر آئینی‘ ! 
دہلی ۔ 05 اگست 2019 
جے این یو اسٹوڈینٹز یونیت کی سابق رہنما و سماجی کارکن شہلا رشید آج شہر بنگلور پہنچیں۔ انہوں نے جنوبی ہند کی سِول سوسائٹی سے اپیل کی کہ وہ کشمیر کے پیچیدہ صورتحال پر یکجہتی کا اظہار کریں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہلا رشید نے کہا کہ مرکزی حکومت نے کشمیر میں جو حالات برپا کئے ہیں اور آرٹیکل 370 سکریپ کیا ہے یہ نہ صرف غیر قانونی بلکہ غیر دستوری بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‘جب حکومت کو 370 کے بارے میں کارروائی کرنی ہی تھی تو وہ جموں کشمیر میں انتخابات کرواتی اور صحیح طریقے سے قانونی طریقے اپنائے جاتے’۔’

شہلا رشید نے مزید کہا کہ ‘جس طرح بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کارروائی کر رہی ہے اس سے یہی لگتا ہے وہ خود خطے میں امن کی خواہاں نہیں ہے اور جموں و کشمیر میں مصائب پیدا کرنے والی ہے’۔

انہوں نے کہا کہ ‘حکومت کشمیر میں نہ صرف وہاں کے باشندوں کو خوف و ہراس کے دلدل میں دھکیل رہی ہے بلکہ سیاحوں کو بھی تکلیف میں ڈال رہی ہے’۔شہلا رشید نے کہا کہ وہ حکومت کے اس فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرینگی اور اس سلسلے میں ان کی وکلاء سے بات چیت جاری ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close