اہم خبریں

جامعہ ملیہ کے سینکڑوں طلباء کو ابھی دہلی پولیس نے حراست میں لیا

دہلی : 15 فروری (ہندوستان اردو ٹائمز) گزشتہ شب تمل ناڈو میں شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی و این پی آر کے خلاف پر امن احتجاجی مظاہرہ پر پولیس کے ذریعہ لاٹھی چارج کے خلاف آج جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء دہلی میں واقع تامل ناڈو بھون کے سامنے احتجاج کررہے تھے،جہاں پہلے پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی اور پھر عائشہ رنا،آصف اقبال تنہا سمیت سینکڑوں طلباء کو حراست میں لیا ہے،واضح رہےکہ گزشتہ شب تمل ناڈو کی راجدھانی چنئی کے واشرمین پیٹ میں مظاہرین پر پولیس نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاٹھی چارج کیا تھا جس میں کئی لوگ شدید طور پر زخمی ہوگئے تھے، پولیس نے 100 سے زائد مظاہرین کو گرفتار بھی کیا تھا.

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close