اہم خبریں

کیجریوال کی بیٹی کا سوال: کیا لوگوں کو تعلیم اور ہیلتھ سہولیات دلانے والا دہشت گرد ہوسکتاہے؟

 

نئی دہلی : دہلی اسمبلی انتخابات 2020 کے دوران سیاسی پارٹیوں کے لیڈران کے درمیان زبانی جنگ جاری ہے۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال (Arvind Kejriwal) کی بیوی سنیتا کے بعد اب ان کی بیٹی ہرشتا کیجریوال (Harshita Kejriwal) نے بھی اپنے والد کا بچاؤ کیا ہے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق ہرشتا نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ سیاست غلط ہے، لیکن اس کی سطح اور نچے جارہی ہے۔ ہرشتا نے اپنے والد کو مخالفین کے ذریعے دہشت گرد کہے جانے پر سوال اٹھاتے ہوئے پوچھا کہ کیا یہ دہشت گردی ہے اگر لوگوں کو بہتر ہہیلتھ سہولیات ملے؟ کیا یہ دہشت گردی ہے اگر بچوں کو اچھی تعلیم ملے؟ کیا یہ دہشت گردی ہے اگر بجلی اور پانی سپلائی میں سدھار ہو۔

ہرشتا نے کہا کہ میرے والد ہمیشہ سماجی خدمات کو انجام دیتے آرہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے یاد ہے کہ وہ (اروند کیجریوال) میرے بھائی، ماں اور اور  فیملی  کے  ہر  ممبر  کو  صبح 6  بجے  جگا  کر  بھاگوت  گیتا  کا  پاٹھ  کراتے  تھے ۔ اس کے ساتھ ہی ہم سب انسان کا انسان سے ہو بھائی چارہ گانا بھی گاتے تھے اور اس کے ارے میں ہمیں تعلیم بھی دیتے تھے۔ کیا یہ دہشت گردی ہے۔

 

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close