وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا رام مندر ٹرسٹ کا اعلان ،اویسی نےکہا کہ اس کا اعلان ۸ فروری کے بعد ہونا چاہیئے، شیوسینا نے یاد دلائی حکومت کی ذمہ داری
نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ حکومت نے اجودھیا میں رام جنم بھومی پر خوبصورت مندر کی تعمیر کے لئے ٹرسٹ کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔ مودی نے یہاں بدھ کو لوک سبھا کا اجلاس شروع ہونے پر یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر حکومت نے ٹرسٹ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ٹرسٹ کا نام’ شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر‘ ہوگا۔ اس میں سبھی پنتھوں کے لوگوں کو شامل کیا جائے گا۔
PM Modi in Lok Sabha: After the verdict on the Ram Janmabhoomi issue came out, the people of India displayed remarkable faith in democratic processes and procedures. I salute the 130 crore people of India. https://t.co/36Ns4LKeQ5
— ANI (@ANI) February 5, 2020
وزیر اعظم نے بتایا کہ ان کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں یہ اہم فیصلہ لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ بھی فیصلہ ہوا ہے کہ سنی وقف بورڈ کو بھی اس کے حصے کی زمین الاٹ کی جائے گی۔ ریاستی حکومت کو اس سلسلہ میں درخواست بھیج دی گئی ہے اور اس نے اس پر عمل کرنے کی رضامندی بھی ظاہر کی ہے۔ اس اعلان کے بعد حکمراں فریق کے ارکان نے میزیں تھپتھپا کر اس کا خیر مقدم کیا۔
سپریم کورٹ نے 9 نومبر کو ایک صدی سے زائد پرانے معاملہ کا نمٹارا کرتے ہوئے اجودھیا میں متنازع مقام پر رام مندر کی تعمیر کے حق میں اپنا فیصلہ سنایا تھا۔ ساتھ ہی مسجد کے لئے اجودھیا میں ہی کسی اور مقام پر پانچ ایکڑ متبادل زمین دینے کو کہا تھا۔
Asaduddin Owaisi, AIMIM on Prime Minister Narendra Modi announces constitution of Ram Temple trust: Session of Parliament will end on 11th February, the announcement could have come after 8th February. Seems like BJP is worried over #DelhiElections pic.twitter.com/uTZpumtHQ2
— ANI (@ANI) February 5, 2020
ایم آئی ایم کے قومی صدر اسدالدین اویسی نے وزیراعظم نریندر مودی کے اجودھیا میں رام جنم بھومی پر خوبصورت مندر کی تعمیر کے لئے ٹرسٹ کے قیام کی منظوری دینے کے اعلان پر سوال اٹھایا اور کہا کہ اس کا اعلان ۸ فروری کے بعد ہونا چاہیئے پارلیمینٹ کا سیشن ۱۱ فروری تک چلے گا تو ۸ فروری کے بعد اس کا اعلان ہونا چاہیئے تاکہ دہلی چناؤ ختم ہوجاتا مگر بی جے پی کی سوچی سمجھی سازش ہے
Sanjay Raut, Shiv Sena on PM Modi announces constitution of Ram Temple trust: I welcome announcement by PM, on behalf of Maharashtra CM. But you all know, decision of building the Ram Temple was given by the Supreme Court and to respect its decision is the responsibility of govt. pic.twitter.com/Tz5cvCKYbT
— ANI (@ANI) February 5, 2020
شیوسینا کے قومی ترجمان سنجے راوت نے وزیراعظم نریندر مودی کے اجودھیا میں رام جنم بھومی پر خوبصورت مندر کی تعمیر کے لئے ٹرسٹ کے قیام کی منظوری دینے کے اعلان کا استقبال کیا مگر سوال بھی اٹھایا کہ آپ سب تو جانتے ہیں کہ اجودھیا میں رام جنم بھومی پر مندر کی تعمیر کا فیصلہ کورٹ نے دیا ہے اور مرکزی حکومت کو اس فیصلہ کا احترام کرنا چاہیئے یہ حکومت کی ذمہ داری ہے
نیوز ایجنسی کے بھاشا انپٹ کے ساتھ