اہم خبریں

کولکاتا: سی اے اے اور این آر سی مخالف دھرنے میں خاتون کا انتقال

کولکاتا،3؍فروری (ایجنسی) شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) اور آین آر سی کے خلاف پورے ملک میں احتجاج جاری ہے، جس میں خواتین نے بھی اپنی منفرد احتجاج درج کروا ئیہے۔ دہلی کے شاہین باغ میں شروع ہوئے خواتین کے دھرنے نے پورے ملک میں خواتین کو آین ار سی اور سی اے اے کےخلاف سامنےلایا ہے۔ میٹرو سٹی کولکاتا کے پارک سرکس میدان میں بھی خواتین نے شاہین باغ کے طرز پراپنا احتجاجی دھرنا شروع کیا جو اب بھی جاری ہے۔
تاہم اس دھرنے میں شامل ایک خاتون کی موت نےکئی سوال کھڑےکئے ہیں۔ کولکاتا کے پارک سرکس میدان میں شروع ہوئے خواتین کے دھرنے میں ہر روزبڑی تعداد میں خواتین شامل ہوتی ہیں، یہاں دن رات خواتین کا احتجاج جاری ہے۔ رات کے وقت بھی دھرنا میدان میں خواتین موجود رہتی ہیں۔ سخت سردی کے باوجود یہاں کھلے آسمان کے نیچے خواتین کا دھرنا شروع کیا گیا۔ پہلےتو انتظامیہ کی جانب سے یہاں مائیک و پنڈال بنانےکی بھی اجازت نہیں دی گئی۔ تاہم دھرنےکے 15 دنوں بعد یہاں پنڈال لگایا گیا۔
اسی دھرنے میں شامل57 سالہ سمیدہ خاتون جوکل رات بھی دھرنے میں موجود تھی۔ میدان میں ان کی طبیعت بگڑنے پرانہیں اسپتال میں داخل کیا گیا، جہاں وہ جانبر نہیں ہوسکی۔ خاتون کی موت سے شہرکےلوگوں میں غم وغصہ کا ماحول ہے۔ خواتین نے سیاہ پٹی لگاکر آج احتجاج کیا اور حکومت سے اس اہم مسلئے پر بات چیت کی اپیل کی۔ وہیں انتظامیہ کی جانب سے اس حادثے کے بعد دھرنےکو ختم کرائے جانےکی اپیل پر غور کیا جارہا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close