اہم خبریں

چنڈی گڑھ میں سی اے اے ، این پی آر اور این آر سی کے خلاف احتجاج !

ہم کاغذ نہیں دکھائیں گ . ، حکومت کے خلاف عدم تعاون کی تحریک ہوگی : منجیت سنگھ

چنڈی گڑھ ۔ 01 جنوری 2019 (بی این ایس) متنازعہ شہریت ایکٹ ،این آرسی اوراین پی آرکے خلاف ملک گیراحتجاج جاری ہے۔مسلمانوں کے ساتھ ساتھ،تمام مذاہب کے طلبہ وطالبات،سماجی کارکنوں اوردیگربرادران وطن کی طرف سے پرزورمخالفت ہورہی ہے۔عدم تعاون کی تحریک کی بھی آوازاٹھ رہی ہے ۔اسی درمیان بائیں بازو کی طرف جھکاؤ رکھنے والی کچھ تنظیموں نے بدھ کے روزمتنازعہ شہریت ایکٹ (سی اے اے) اور شہریوں کے قومی رجسٹر (این آر سی) کے خلاف اپنا احتجاج درج کرنے کے لیے مظاہرہ کیا۔مظاہرین سیکٹر 17 میں یہاں جمع تھے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ، جن میں کاغذ نہیں دکھائیں گے اورشہریوں کی تقسیم کے خلاف جیسے نعرے درج تھے۔مظاہرین نے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا اور اعلان کیا کہ وہ اپنی شہریت ثابت کرنے کے لیے کوئی دستاویزات نہیں دکھائیں گے۔مظاہرین میں سے ایک منجیت سنگھ نے کہاہے کہ ہم نے ایک تحریک شروع کی ہے جس کا نام ہو’’پیپر نہیں دکھائیں گے‘‘۔یہ ہماری اپنی حکومت کے خلاف عدم تعاون کی تحریک ہوگی۔انہوں نے کہاہے کہ لوگوں سے شہریت ثابت کرنے کے لیے کاغذات دکھانے کوکہناناقابل قبول ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ یہ پہلی حکومت ہے جس نے اپنے ہی لوگوں کے خلاف کارروائی کی۔کانگریس کی زیرقیادت پنجاب حکومت نے کہا تھا کہ وہ ریاست میں سی اے اے نافذ نہیں ہونے دے گی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close