اہم خبریں

کانگریس کے ڈاکٹر جے اسلم باشاہ نے بذریعہ ڈاک امیت شاہ کو بھیجا دستور ہند کی کاپی

وانمباڑی ۔۳۰؍دسمبر: ( پریس ریلیز)۔ تمل ناڈو کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کی جانب سے گزشتہ دنوں کانگریس پارٹی کی 135ویں یوم تاسیس کے موقع تقریب میں شرکت کے بعد تمل ناڈو کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے ریاستی چیئرمین ڈاکٹر اسلم باشاہ نے وانمباڑی ڈاک آفس پہنچ کر وزیر داخلہ امیت شاہ کے نام دستور ہند کی کاپی رجسٹر پوسٹ کے ذریعے روانہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی لیڈر اور وزیر داخلہ امیت شاہ سی اے اے، این آر سی اور این پی آر جیسے عوام مخالف، ملک مخالف اور آئین مخالف قوانین لارہے ہیں ۔ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے بھارت کے آئین کا مطالعہ ٹھیک سے نہیں کیا ہے ، لہذا ہم نے انہیں ایک کاپی روانہ کی ہے تاکہ وہ دوبارہ آئین کو پڑھیں اور اس میں ملک کے شہریوں کو دئے گئے حقوق کے تعلق سے جانکاری حاصل کریں اور عوام مخالف قوانین کو واپس لیں۔ ڈاکٹر جے اسلم باشاہ نے مزید کہا ہے کہ ملک میں این آر سی اور سی اے اے کے خلاف عوامی تحریک کی وجہ سے ملک کے کئی ریاستوں کے وزیر اعلی نے این آر سی اور این پی آر نافذ کرنے سے انکار کیا ہے ، لیکن تمل ناڈو کے وزیر اعلی اس معاملے میں ابھی تک خاموش ہیں ۔ اس موقع پر کانگریس سینئر لیڈر کے جئے پال ، ایشورن، ریاستی کوآرڈنیٹر فرید احمد، کسان ونگ ٹائون صدر کوی ارسن، ویلور ویسٹ ڈسٹرکٹ یوتھ کانگریس جنرل سکریٹری محمد مزمل ، وانمباڑی یوتھ کانگریس جنرل سکریٹری شیخ اسلم ، مہیلا کانگریس ریاستی جنرل سکریٹری وجئے لکشمی، آلنگائم ایسٹ مائنارٹی ڈیپارٹمنٹ بلاک چیئرمین محمد اسلم ، آلنگائم ویسٹ مائنارٹی ڈیپارٹمنٹ بلاک چیئرمین بشیر احمد موجود رہے

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close