اہم خبریں

بی ایچ یو کی کانووکیشن تقریب میں طلبہ نے گرفتاری کی مخالفت میں ڈگری لینے سے کیا انکار!

وارانسی ۔ 24؍دسمبر 2019 : کاشی ہندو یونیورسٹی کے 101 ویں کانووکیشن کے دوسرے دن منگل کو آرٹ فیکلٹی امتحان میں شہریت ترمیم قانون اور قومی شہریت رجسٹر کی مخالفت اور حمایت، دونوں تصاویر دیکھنے کو ملیں۔اسٹوڈنٹ لیڈر ڈاکٹر ارون کمار چوبے کی قیادت میں بہت سے طالب علموں نے ’وی سپورٹ سی اے اے اینڈ این آرسی‘کا سٹکر لگا کر ڈگری حاصل کی۔
جس کی یونیورسٹی کے اساتذہ نے بھی حمایت کی لیکن ہسٹری آف آرٹس کے طالب علم رجت سنگھ نے سی اے اے کے معاملے میں ہوئی بہت سے طالب علموں کی گرفتاری کی مخالفت میں اپنی ڈگری لینے سے انکار کر دیا۔رجت کا الزام ہے کہ، گزشتہ 19 دسمبر کو بنارس میں پرامن مظاہرہ کر رہے 70 لوگوں کو پولیس نے جیل بھیج دیا تھا۔
اس مظاہرے میں کسی بھی قسم کی کوئی تشدد نہیں ہوئی تھی،اس کے باوجود پولیس نے لوگوں کو ڈرانے کے لئے فرضی مقدمے لگائے ہیں۔ادھر، اسٹوڈنٹ لیڈر ڈاکٹر ارون کمار چوبے نے کہا کہ کاشی ہندو یونیورسٹی کاقیام راشٹروادی نظریات و خیالات سے ہوا ہے، یہاں کی زمین کا ایک ایک ذرہ اور یہاں کا ہر طالب علم قوم کے لئے وقف ہے،یہاں پر ملک مخالف خیالات کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔
Aishwarya S Iyer
@iyersaishwarya
ALERT: BHU student refuses to take his degree on stage to show solidarity with the 69 protesters (around 35 from BHU) arrested by UP police in the protests against CAA on 19 December.
@TheQuint
Watch Rajat speak:
0:31
30.4K views
2:53 PM · Dec 24, 2019
سی اے اے کی مخالفت کرنے والے لوگ پاکستان اور چین کے ایجنٹ ہیں اور قوم کے خلاف سازش میں شامل ہیں،ان کے خلاف سخت کروائی کی جائے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close