اہم خبریں

سرینگر جموں شاہراہ کو ایک دفعہ پھر ٹریفک کی آمدورفت کیلئے کردیا گیا بند 

جموں (طارق خان جنجو عہ) سرینگر جموں شاہراہ کو ایک دفعہ پھر ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند کردیا گیا کیونکہ رام بن کے نزدیک پسیاں گر آنے کے باعث شاہراہ ناقابل آمدورفت بن گئی ہے۔ حکام کے مطابق شاہراہ پر اسوقت دو ہزار کے قریب چھوٹی اور بڑی گاڑیاں درماندہ ہیں۔ نما ئندے کے مطابق منگل کے روز جموں سرینگر شاہراہ کو ایک دفعہ پھر ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند کردیا گیا ۔ ذرا ئع کے مطابق بعد دوپہر رام بن کے نزدیک پسیاں گر آنے کے باعث شاہراہ کو بند کیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ رام بن کے نزدیک پسیاں گر آنے سے شاہراہ کو نقصان پہنچا ہے جس کی مرمت کیلئے کام شروع کیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ فی الوقت شاہراہ پر دو ہزار کے قریب گاڑیاں درماندہ ہیں۔ دریں اثنا ٹریفک حکام نے مسافروں اور ڈرائیوروں سے تلقین کی ہے کہ وہ تین سو کلومیٹر لمبی شاہراہ پر سفر کرنے سے پہلے محکمہ ٹریفک کے ساتھ رابط قائم کریں۔ ٹریفک حکام کا مزید کہنا ہے کہ شاہراہ کی مرمت کیلئے کام شروع کیا گیا ہے جبکہ ڈرائیوروں سے تلقین کی گئی کہ وہ بغیر اطلاع کے شاہراہ پر سفر نہ کریں ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close