اہم خبریں

بریلی : جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ کا کلکٹر آفس کے سامنے مظاہرہ !

بریلی ۔ 23 دسمبر 2019 (ذرائع) بریلی میں آج ضلع کلکٹریٹ کے سامنے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ نے شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے خلاف مظاہرہ کیا۔ یہ تمام طلبہ ضلع بریلی کے باشندے ہیں اور جامعہ ملیہ اسلامیہ میں زیر تعلیم ہیں۔ بغیر کسی اجازت کے مظاہرہ کرنے کی وجہ سے پولیس نے مظاہرین طلبہ کو تحویل میں لے لیا اور انہیں شہر کے زنانہ تھانے لے جایا گیا۔ وہاں پولیس نے طلبہ کو اُن کے والدین کے سپرد کردیا۔

شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف پورے ملک میں مظاہروں کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ آج بریلی میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء طالبات نے ضلع کلکٹریٹ پہنچ کر شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف مظاہرہ کیا۔ ضلع بریلی کے یہ تمام طلباء طالبات ان دنوں چھٹی پر اپنے شہر آئے ہوئے ہیں۔ لیکن ملک کے تمام حلقوں میں ہو رہے مظاہروں سے متاثر ہوکر تقریباً ایک درجن طلباء طالبات ضلع کلکٹریٹ پہنچ گئے اور مرکزی حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔

اس دوران تھانہ شہر کوتوالی پولس موقع پر پہنچ گئ اور تمام طلباء طالبات کو تحویل میں لے لیا اور زنانہ تھانے لے آئے۔ وہاں خاتون پولس اہلکاروں نے ان سے پوچھ گچھ کی اور والدین کو بُلواکر اِن تمام طلباء طالبات کو ان کے حوالے کردیا۔بہرحال بچوں کی حمایت میں پہنچے مقامی وکیل اور سماجی کارکن وصیع احمد نے کہا کہ ملک میں بڑی تحریک کا آغاز طلبہ طالبات کے مظاہروں سے ہی ہوتا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close