اہم خبریں

ریویوپٹیشن کا مسودہ تیار : جمعیۃ علماء ہند جلد سپریم کورٹ میں داخل کرے گی نظرثانی کی اپیل : مولانا ارشد مدنی

نئی دہلی ۔ 27 نومبر 2019 (پریس ریلیز) بابری مسجد حق ملکیت مقدمہ میں سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلہ کا جائزہ لینے والی جمعیۃ علماء ہند کی ورکنگ کمیٹی کی 14نومبر کو تشکیل کردہ پانچ نفری کمیٹی نے وکلاءاور ماہرین قانون سے صلاح و مشورہ کے بعد بابری مسجد حق ملکیت مقدمہ میں سپریم کورٹ کے فیصلہ کے خلاف 17نومبرکو ریویو پٹیشن داخل کرنے کا جو فیصلہ کیا تھا اس کا مسودہ تیار ہوگیا ہے اور جلد ہی پٹیشن داخل ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ صدرجمعیۃ علماءہند مولانا سید ارشدمدنی کی سربراہی میں علماء،وکلاءاور ماہرین قانون پرمشتمل پینل نے ریویو پٹیشن کے تمام ممکنہ پہلووں پر غور کیاتھا اور اس نتیجے پر پہنچا تھا کہ بابری مسجد رام جنم بھومی ملکیت تنازعہ کا فیصلہ مسلمانوں کے خلاف ہے لیکن قانونی طور پر یہ حتمی فیصلہ نہیں ہے اس لئے کہ ابھی نظر ثانی( ریویو )کا آپشن موجود ہے جسے استعمال کرتے ہوئے مسلمانوں کو عدالت سے رجوع ہونا چاہئے؛ کیونکہ ایک ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل فیصلہ میں عدالت نے مسلمانوںکے بیشتر دلائل کو قبول کیا ہے ۔

جہاں قانونی آپشن موجود ہے وہیں شرعاً بھی یہ ضروری ہے کہ آخری دم تک مسجد کی حصولیابی کے لیئے جدوجہد کی جائے ۔مولانا ارشدمدنی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جمعیۃ علماءہندکی جانب سے داخل کرنے کا مقصد ملک کی قومی یکجہتی اور امن و امان میں خلل ڈالنا ہرگز نہیں ہے بلکہ قانون میں دی گئی مراعات کا استعمال کرتے ہوئے پانچ رکنی آئینی بینچ کے فیصلہ پر نظر ثانی کی درخواست کی جارہی ہے کیونکہ ملک کے کروڑوں انصاف پسندعوام جس میں ہندو مسلم سکھ عیسائی اور ماہرین قانون بھی شامل ہیں اس فیصلہ کو سمجھ سے بالاتر سمجھ رہے ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close