اہم خبریں

نومبر کے پہلے ہی دن اتنے روپئے مہنگا ہوا رسوئی گیس سلینڈر، یہاں جانیں نئی قیمتیں

سرکاری تیل کمپنیوں نے گھریلو گیس سلینڈر (ایل پ جی گیس ) کی قیمتوں کو بڑھانے کا فیصلہ لیا ہے

نئی دہلی: سرکاری تیل کمپنیوں نے گھریلو گیس سلینڈر (ایل پ جی گیس ) کی قیمتوں کو بڑھانے کا فیصلہ لیا ہے۔ نومبر کے پہلے ہی دن ایچ پی سی ایل، بی پی سی ایل اور آئی او سی کی جانب سے جاری کی گئی نئی قیمتوں میں گھریلو رسوئی گیس سلینڈر (14.2 کلو) کی قیمت 76.5 روپئے بڑھادئے گئے ہیں۔ یہ مسلسل تیسرا مہینہ ہے جب ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ پر دی گئی قیمتوں کے مطابق اس مرتبہ غیر سبسڈی والے گھریلو گیس سلینڈر (14.2 کلو) کی بازار کی قیمت میں 76.5 روپئے کا اضافی کیا گیا ہے۔ آپ کو بتادیں ک تین مہینوں میں گھریلو رسوئی گیس سلینڈر کی قیمتوں میں تقریبا 105 روہئے کااضافہ ہوا ہے۔ وہیں کامرشیل سلینڈر پر 193 روپئے بڑھے ہیں۔ تین مہینے پہلے اگست میں دہلی میں گھریلو سلینڈر 574.50 روپئے کا مل رہا تھا جبکہ کامرشیل گیس سلینڈر 1004 روپئے کا مل رہا تھا۔

ایل پی جی رسوئی گیس سلینڈر کی نئی قیمتیں۔۔

دہلی میں 14.2 کلو غیر سبسڈی والے ایل پی جی رسوئی گیس سلینڈر کی قیمت بڑھ کر اب 681.50 روپئے فی سلینڈر ہو گئی ہے۔ اکتوبر میں گھریلو گیس سلینڈر 14.2 کلو کی قیمت 605 روپئے تھی۔ کامریشیل گیس سلینڈر( 19 کلو) کی قیمتوں میں بھی 119 روپئے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ راجدھانی سہلی میں دکانداروں کو اب کامرشیل سلینڈر 1204روپئے کا پڑے گا جو اکتوبر میں 1085 روپئے کا مل رہا تھا۔

پانچ کلو والے والے چھوٹو سلینڈر کی قیمت بڑھ کر 264.50 روپئے تک چڑھ گئی ہیں۔ بڑھی ہوئی قیمت جمعے (1نومبر) کی صبح سے نافذ ہوئی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close