اہم خبریں

مسلم بھائی چارے کی اور سے خالصہ ایڈ کو سیلاب متاثرین کے لئے امدادی رقم تقسیم !

مسلم بھائی چارے کی اور سے خالصہ ایڈ کو سیلاب متاثرین کے لئے امدادی رقم تقسیم ! 
مشکل وقت میں پنجاب کے تمام باشندے متحد ہیں : مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی

 لدھیانہ ۔ 03 ستمبر 2019 آج یہاں جامع مسجد میں لدھیانہ کے مسلم بھائی چارے کی اور سے خالصہ ایڈ کو پنجاب میں سیلاب سے متاثرین لوگوں کی مدد کیلئے سوا لاکھ روپے کی نقد رقم تقسیم کی گئی ۔ اس موقع پر شاہی امام پنجاب مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی ، پریت پال سنگھ ، خالصہ ایڈ کی اور سے گرصاحب سنگہ ، و شہر کی مختلف و مسجدوں کے پردھان و امام خاص طور پر موجود تھے۔

اس موقع پر شاہی امام نے کہا کہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہی اصل مذہب ہے ، انہوں نے کہا کہ ملک میں جب بھی کوئی آفت آئی ہے تو پنجاب کے لوگوں نے متاثرین کی بڑھ چھڑ کر ساتھ دیا ہے اور جب پنجاب میں سیلاب آنے پر بہت سارے گاؤں پانی میں ڈوبے ہوے ہیں اور بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے ۔ ایسی صورتحال میں پنجاب کے سبھی لوگ متحد ہے اور متاثرین کو راحت پہنچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں ۔ شاہی امام نے کہا کہ خالصہ ایڈ کی اور سے متاثرین کے لئے کئے جا رہے کام قابل ستائش ہیں ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close