اہم خبریں

ہندوستان میں بڑھ رہا ہے کورونا کاخطرہ ، مریضوں کی تعداد سات لاکھ سے زائد

نئی دہلی،06 ؍جولائی ( آئی این ایس انڈیا ) ملک میں ایک دن میں کورونا 19 کے 24248 معاملے رپورٹ ہوئے، جس کے بعد ہندوستان میں کورون وائرس کے مریضوں کی کل تعداد سات لاکھ سے زائد پہنچ گئی۔ مرکزی وزارت داخلہ نے یہ اطلاع دی۔ وزارت کے مطابق کورونا کے مزید 425 افراد کی ہلاکت کے بعد اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 19693 ہوگئی ہے۔ ملک میں لگاتار چوتھے روز بھی کورونا وائرس کے بیس ہزار سے زائد معاملے سامنے آئے ہیں۔ روس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ہندوستان تیسرا ملک بن گیا۔صرف امریکہ اور برازیل ہندوستان سے آگے ہیں۔

[ads1]

مرکزی وزارت داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق ایک دن میں کورونا کے 24248 معاملے رپورٹ ہوئے، جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 697413 ہوگئی۔ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 424 432 مریض علاج کے بعد ٹھیک ہوگئے ہیں اور 253287 مریض زیر علاج ہیں۔ وزارت نے کہاکہ اب تک 60.85 فیصد مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے کل معاملات میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔انڈین انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے مطابق 5 جولائی تک ملک میں 9969662 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ ان میں سے اتوار کو 180596 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق جو پوری دنیا سے کورونا کے اعداد و شمار کواکٹھا کررہی ہے، وبائی اموات کے معاملے میں ہندوستان دنیا میں آٹھویں نمبر پر ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی وجہ سے ہونے والی 425 اموات میں سے مہاراشٹرا میں 151 مریضوں کی موت ہوگئی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close