اہم خبریں

کانپورانکاؤنٹر : مزید تین پولیس اہلکار معطل

کانپور،06 ؍جولائی ( آئی این ایس انڈیا ) بدنام زمانہ مجرم وکاس دوبے کے گھر کے باہر ہوئے مڈبھیڑ میں آٹھ پولیس اہلکاروں کی شہادت کے بعد ڈیوٹی میں ڈھلائی برتنے کے لیے مزید تین پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ دنیش کمار پی نے بتایا کہ جن لوگوں کو معطل کیا گیا وہ سب انسپکٹر کنورپال، اور کرشنا کمار شرما اور کانسٹیبل راجیو ہیں۔ یہ بھی چوبے پورپولیس تھانے میں تعینات تھے تینوں کے خلاف ابتدائی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

[ads1]

انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا اور اگر تحقیقات کے دوران ان کا کردار یا سازش سامنے آئی تو ان کے خلاف مزید کارروائی کی جائے گی۔ایک پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ تینوں پولیس اہلکار بدھ کے روز چوبے پور کے تھانہ انچارج ونئے تیواری کے ہمراہ وکاس دوبے کے گھر گئے تھے۔ مقامی تاجر راہل تیواری کی شکایت پرپولیس وہاں چھاپہ مار کرنے گئی تھی۔

[ads4]

راہل کو پولیس کی موجودگی میں وکاس دوبے نے مارا پیٹا۔جب تیواری نے مداخلت کرنے کی کوشش کی تو دوبے نے مبینہ طور پر اس کا موبائل چھین کر اس کے ساتھ بدتمیزی کی۔ اس کے بعد دونوں میں جھگڑا ہوا اور پھر پولیس گھر سے نکل گئی۔ ونئے تیواری کو انکاؤنٹر کے واقعے کے بعد معطل کردیا گیا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close