اہم خبریں

وکاس دوبے کی معلومات دینے والے کو ڈھائی لاکھ کا انعام

لکھنؤ،06 ؍جولائی ( آئی این ایس انڈیا ) بدنام زمانہ مجرم وکاس دوبے کے گھر کے باہر ہوئے حملے میں آٹھ پولیس اہلکاروں کے شہید ہونے کے واقعے کے بعد پولیس نے اس پر ڈھائی لاکھ روپئے کے انعام کا اعلان کیا ہے اور اس کے پوسٹر کو ریاست بھر میں لگانے کو بھی کہا ہے۔

کانپور انسپکٹر جنرل پولیس موہت اگروال نے کہاکہ اب وکاس دوبے پر ڈھائی لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک تجویز ڈائریکٹر جنرل پولیس کو بھیجی گئی تھی جہاں سے پیر کو انعام کی رقم میں اضافہ کی منظوری ملنے کے بعد انعامی رقم میں اضافہ کیا گیا ہے۔

اگروال نے کہاکہ جو شخص دوبے کے بارے میں صحیح معلومات دے گا اسے نہ صرف انعام دیا جائے گا بلکہ اس کی شناخت بھی خفیہ رکھی جائے گی۔دوبے کے پوسٹر کو بھی پوری ریاست میں کے ٹول پوائنٹ پر لگانے کو کہا گیا ہے تاکہ اگر کسی ٹول پوائنٹ سے باہر جائے تو اس کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس کی نگاہیں دوبے کے قریبی کاروباری لوگوں کے موبائل پر ہیں اور ہر اس کے رابطہ رکھنے والا ہر فرد پولیس کے رڈار پر ہے۔
کورونا: علاج سے انکار کرنے والے اسپتالوں کے خلاف شکایت کے لئے

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close