اہم خبریں

دہلی: 1984سکھ مخالف فسادمیں سزاکاٹ رہے سابق ایم ایل اے مہندر یادو کی کورونا سے موت : انفیکشن کے باعث دوسرے قیدی کی بھی گئی جان

نئی دہلی،5جولائی(آئی این ایس انڈیا) 1984سکھ مخالف فسادمیں10سال کی سزاکاٹ رہے سابق ایم ایل اے مہندر یادو (70 سال)کی کوروناسے موت ہوگئی۔ مہندر یادو پالم اسمبلی حلقہ سے ایم ایل اے رہ چکے ہیں اور انہیں 84 فسادات کے ایک معاملے میں سی بی آئی کی ذریعہ کی گئی جانچ میں انہیں عدالت نے 10 سال کی سزا سنائی تھی۔

تہاڑ جیل میں کورونا بیماری کی وجہ سے ہوئی یہ دوسری موت ہے۔تہاڑ جیل کے ڈائریکٹر جنرل سندیپ گوئل کے مطابق مہندر یادو تہاڑ جیل کی سب جیل، منڈولی جیل میں جیل نمبر 14 میں قید تھے، وہ اپنی سزا کاٹ رہے تھے۔اسی جیل میں کنور سنگھ نامی ایک قیدی کی 15 جون کوموت ہوگئی تھی اور اس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ وہ کورونا مثبت ہے۔ اس کے فورا بعد ہی جیل انتظامیہ نے اپنے بیرکوں میں تمام 29 قیدیوں کا کورونا ٹیسٹ کرایا تھا، جن میں سے 17 قیدی کورونامثبت تھے، جبکہ 12 کی رپورٹ منفی آئی تھی۔ جن 12 قیدیوں کی رپورٹ اس وقت منفی آئی تھی ان کا5 دن بعد 25 جون کو دوبارہ ٹیسٹ کیا گیا جس میں 3 قیدیوں کی رپورٹ کورونامثبت آئی تھی،جن میں مہندر یادوکانام بھی شامل تھا۔ 26 جون کی شام کومہندریادوکی طبیعت میں کچھ بے چینی محسوس ہوئی اور انہیں دل میں بھی تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد انہیں فورا دین دیال اپادھیائے اسپتال اور اس کے بعد وہاں سے لوک نائک جے پرکاش اسپتال لے جایا گیا۔ لوک نائک اسپتال میں داخل ہونے کے بعد ان کے اہل خانہ نے تہاڑ جیل انتظامیہ سے درخواست کی کہ یادو کو پولیس تحفظ میں نجی اسپتال میں داخل کرنے کی اجازت دی جائے۔

جیل انتظامیہ نے مہندر یادو کے اہل خانہ کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے اسے پولیس تحفظ میں نجی اسپتال بھیج دیا، جہاں ان کے اہل خانہ اسے لے جانا چاہتے تھے، ان کے اہل خانہ نے انہیں 30 جون 2020 کو آکاش ہیلتھ کیئر اسپتال دوارکا میں داخل کرایا۔ تہاڑ جیل انتظامیہ کو اطلاع ملی کہ مہندریادو کا 4 جولائی کو آکاش اسپتال میں انتقال ہوگیا۔میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ مہندر یادو کی موت کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ تہاڑ جیل انتظامیہ کے مطابق اس وقت سینٹرل جیل تہاڑ میں کورونا مثبت 53 قیدی موجود ہیں، ان میں سے 31 ٹھیک ہوچکے ہیں اور 2 کی موت ہوچکی ہے، جبکہ جیل کے عملے میں اب تک 88 افرادمیںکورونا کو مثبت پایاگیا ہے، جن میں سے 28 صحت مند ہوچکے ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close