اہم خبریں

یوپی: دبنگ لیڈر مختار انصاری کے خلاف پولیس کی بڑی کاروائی : قریبی لوگوں کی غیر قانونی تعمیرات کوکیا زمین بوس

غازی پور،5جولائی(آئی این ایس انڈیا) اترپردیش کے ضلع غازی پور میں پولیس اور انتظامیہ نے دبنگ ایم ایل اے مختار انصاری کے خلاف ایک بڑی کاروائی کی ہے۔ انصاری کے قریبی لوگوں کی غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کردیا گیا ہے۔ صدرتحصیل کے فتح اللہ پورعلاقے میں مختار کے قریبی ساتھیوں نے 5 بیگھا سرکاری اراضی پر غیرقانونی تجاوزات کی تھی۔ زمین پھر گاؤں کی انتظامیہ کمیٹی کے کے قبضہ درج کرادیاگیاہے۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اوم پرکاش آریا نے اتوار کے روز بتایا کہ میسر وکاس تعمیرات میں مختار انصاری کی اہلیہ افشاں بیگم، ان کے بہنوئی عاطف رضا، ذاکر حسین، رویندر نارائن سنگھ اور انور شہزادہ شراکت دار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے مبینہ طور پر ریکارڈ میں ہیرا پھیری کی تھی اور فتح اللہ پور گاؤں میں واقع تقریبا پانچ بیگھہ زمین کے مالک کے طور پر اپنے نام درج کروائے تھے۔ اس زمین پر انہوں نے ایک عمارت بنائی اور اسے گودام کے طور پر فوڈ کارپوریشن کو کرایہ پر دیا۔

انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملنے کے بعد زمین پر موجود عمارت کو منہدم کردیا گیا ہے۔غازی پور کے ڈپٹی کلکٹر پربھاش کمار نے بتایا کہ غازی پور شہر کے مہوبہ باغ میں ایک غزل ہوٹل ہے۔ یہ افشاں بیگم اور ان کے بیٹوں عباس انصاری اور عمر انصاری کی ملکیت ہے۔ اس کی تعمیر سے متعلق بہت ساری خامیاں بھی پائی گئیں ہیں۔ اس معاملے میں ہوٹل مالکان کو نوٹس جاری کیا گیا ہے اور ان سے جواب طلب کیا گیا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close