اہم خبریں

کانپور انکاؤنٹر: وکاس دوبے کادوست گرفتار، کہا تھانے سے فون آنے کے بعدہوئی واردات

کانپور،5جولائی(آئی این ایس انڈیا) کانپور میں 8 پولیس اہلکاروں کے قتل کے معاملے میں پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ قتل کیس کے مرکزی ملزم گینگسٹر وکاس دوبے کے ایک انعامی ساتھی کوکلیان پور میں تصادم کے بعد پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس (مغربی) انل کمار نے بتایا کہ کلیان پور میں پولیس سے تصادم کے بعد دوبے کادوست دیا شنکر اگنی ہوتری کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس کی ٹانگ میں گولی لگی۔ دیا شنکر کو لالہ لاجپت رائے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ دیاپر 25 ہزار روپے انعام تھا۔کانپور انکاؤنٹر کیس میں پکڑے گئے بدمعاش نے ایک بڑا انکشاف کیا ہے۔ اسپتال پہنچے صحافیوں کے سامنے دیا شنکر نے بتایا کہ 2-3 جولائی کی رات کو بیکارو گاؤں میں پیش آنے والے واقعے سے پہلے اس کے آقا وکاس دوبے کے پاس چوبے پور پولیس اسٹیشن سے کسی کا فون آیا تھا۔

پولیس اسٹیشن سے فون آنے کے بعد اس نے پولیس سے براہ راست مقابلہ کرنے کیلئے اسے اور دوسرے ساتھیوں کو اپنے گھربلالیا تھا ۔ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس نے بتایا کہ پولیس کو اگنی ہوتری کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔ پولیس نے کلیان پور-شوالی روڈ پر اگنی ہتری کو روکنے کی کوشش کی تو اس نے پولیس پر فائرنگ کردی، تاہم اس دوران ہونے والی فائرنگ میں کوئی پولیس اہلکار زخمی نہیں ہوا۔ جوابی فائرنگ میں بدمعاش کو پولیس کی گولی لگی اور اسے دوڑاکر پکڑلیاگیا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close