اہم خبریں

وزیر اعظم مودی نے کی بہار بی جے پی کارکنان کی تعریف ، کہا کورونا پرآپ نے غلط ثابت کیا

نئی دہلی، 4 جولائی(آئی این ایس انڈیا) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز کورونا کی وبا سے متعلق ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بی جے پی کارکنان کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی۔سیواہی سنگٹھن پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے بہار بی جے پی کے کارکنان کی تعریف کی۔

پی ایم مودی نے کہا کہ بہار بی جے پی کے کارکنان اور عوام مبارکباد کے مستحق ہیں۔ بہت سے لوگ یہ کہہ رہے تھے کہ درجہ حرارت زیادہ ہونے کی وجہ سے ملک کے مشرقی علاقوں میں کورونا تیزی سے پھیلے گا لیکن آپ سب نے اسے غلط ثابت کردیا۔پی ایم مودی نے کہا کہ بی جے پی کی اتنی بڑی خدمات کوسمجھتا ہوں کہ یہ انسانی تاریخ کی سب سے بڑی خدمت کی قربانی ہے۔ کرونا کی لڑائی میں اس خدمت نے بہت بڑی طاقت دی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بطور سیاسی پارٹی آپ نے جو کام کیا ہے اس کے لئے آپ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ معاشرے کی دیگر تنظیموں نے بھی اچھا کام کیا ہے، وہ بھی مبارکباد کے حقدار ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ایسے وقت میں جب دنیا میں ہر شخص اپنی حفاظت میں مصروف ہے، آپ نے اپنی پریشانی ترک کردی ہے اور خود کو غریب اور ضرورت مندوںکی خدمت کے لئے وقف کردیا ہے، یہ خدمت کی ایک عمدہ مثال ہے، جن سنگھ اور بی جے پی کی پیدائش کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ ہمارا ملک خوش حال کیسے بنے۔ اس بنیادی مقصد اورخدمت کے جذبے کے ساتھ ہم سیاست میں آئے ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close