اہم خبریں

اسدالدین اویسی کاوزیراعلی یوگی پر حملہ : کہا’ٹھوک دیں گے‘پالیسی ناکام، قانون کو بندوق سے نہیں دباسکتے

نئی دہلی، 4 جولائی(آئی این ایس انڈیا) کانپور انکاؤنٹر معاملے کو لے کرآل انڈیامجلس اتحادالمسلمین( اے آئی ایم آئی ایم) کے چیف اسد الدین اویسی نے یوگی حکومت پر زبردست حملہ بولا ہے۔ اویسی نے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ کی ’ٹھوک دیں گے‘پالیسی مکمل طور پر سیاسی ناکامی تھی۔ اس تباہ کن پالیسی کے لئے یوپی کے وزیراعلی ذمہ دار ہیں۔ آپ قانون کو بندوق سے دبا نہیں سکتے، ہمیں اس معاملے میں مثبت نتائج کی توقع ہے۔

اویسی نے کہا کہ ریاست نے ان کے جیسا بن کر قاتلوں اور جرائم پیشہ افراد کا مقابلہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ ریاستی حکومت کو یہ یقینی بنانا چاہئے کہ وکاس دبے کو گرفتار کیاجائے، یہ محض ایک تصادم نہیں ہونا چاہئے۔

اویسی نے کہا کہ یہ معاملہ سی ایم یوگی کے لئے ذاتی چیلنج ہے، جس کی ’ٹھوک دیں گے‘ پالیسی جرائم کو کم کرنے میں ناکام رہی۔وکاس دوبے کے خلاف کاروائی اور سزا سے عدالتی نظام پر اعتماد بڑھے گا۔بتادیں کہ کانپور کے چوئی پور تھانہ علاقے کے بیکارو گاؤں میں 2 جولائی کی رات 8 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد وکاس دوبے مفرور ہے۔ ایس ٹی ایف سمیت متعدد ٹیمیں وکاس دوبے کی تلاش میں دھاوا بول رہی ہیں، لیکن اب تک وہ پولیس کی گرفت سے دور ہے۔

اس سے قبل اویسی نے وزیر اعظم کے لیہ کے دورے کولے کرطنزکیاتھا۔ اویسی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم یہ اچھا ہے کہ آپ آج ہمارے جوانوں سے ملنے گئے اور زخمی جوانوں سے بھی ملے۔ اس سے ان کاحوصلہ بڑھے گا۔ یہاں چوکیدار کہہ رہے ہیں کہ’نہ گھس آیاہے ، نہ گھساہوا ہے‘۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close