اہم خبریں

دہلی ، ممبئی سمیت چھے شہروں سے کولکاتہ جانے والی پروازیں 19جولائی تک معطل

نئی دہلی4جولائی(آئی این ایس انڈیا) دہلی ، ممبئی ، پونے ، ناگپور ، چنئی اور احمدآباد سے کولکاتہ جانے والی پروازوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ یہ پابندی پیرسے تین ہفتوں تک نافذہوگی۔ یہ فیصلہ مغربی بنگال میں کوروناوائرس کی صورت حال پر لیاگیاہے۔

بتایا گیا ہے کہ کوئٹہ دہلی ، ممبئی ،پونے ، ناگپور ، چنئی اور احمدآباد سے کوئی پروازنہیں ہوگی۔ یہ حکم 6 جولائی سے 19 جولائی تک نافذرہے گا ، جب تک کہ مزیداحکامات نہ آئیں۔شہری ہوابازی کی وزارت نے مغربی بنگال حکومت کی پروازمنسوخ کرنے کے فیصلے پراتفاق کیاہے۔

بتادیں کہ 25 مئی سے بھارت میں گھریلوپروازیں شروع ہوئیں۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک بھرمیں ہوائی پروازوں پر پابندی عائدکردی گئی تھی۔ تاہم بین الاقوامی پروازوں پراب بھی پابندی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close