اہم خبریں

تربیت یافتہ پولیس رات کومجرموں کے گڑھ میں کیوں گئی؟ پی چدمبرم نے کانپورواقعے پرسوال اٹھایا،یوپی کی بدترصورت حال پرگھیرا

نئی دہلی4جولائی(آئی این ایس انڈیا) اترپردیش کے کانپور میں مجرم کو پکڑنے گئی پولیس ٹیم پر حملے پراب سوال اٹھنے لگے ہیں۔کانگریس کے سینئرلیڈرپی چدمبرم نے اس کے لیے یوگی حکومت کوگھیرناشروع کردیاہے۔

ٹویٹر کے ذریعہ اتر پردیش کی موجودہ اور سابقہ حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے پی چدمبرم نے کہاہے کہ اتر پردیش ہر لحاظ سے پسماندہ ہے اور اس کے لیے وہ لوگ جو گذشتہ کئی سالوں سے یہاں حکمرانی کررہے ہیں وہ ذمہ دار ہیں۔

پی چدمبرم نے کہاہے کہ اترپردیش میں کانگریس 1985-1989 سے اقتدارمیں نہیں ہے۔ ایسی صورتحال میں بی جے پی پریشان ہوگی ، کانگریس کے علاوہ کس کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیے۔پی چدمبرم نے کہاہے کہ یہ یقین کرنامشکل ہے کہ پولیس کی ٹرینڈ ٹیم ایک بدنام زمانہ مجرم کو پکڑنے کے لیے غروب آفتاب کے بعدگئی۔ اس واقعے پرمیں متاثرین کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔

قابل غور بات یہ ہے کہ جمعہ کے روز ، کانپور میں بدنام زمانہ مجرم اوردہشت گردوکاس دبے کو پکڑنے کے لیے جانے والی پولیس ٹیم پر چاروں اطراف سے حملہ کیاگیا۔ اس میں 8 پولیس اہلکارہلاک ہوگئے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close