اہم خبریں

حکومت ’دیش بھکت‘لداخیوں کی بات سنے: پرینکاگاندھی

نئی دہلی4جولائی(آئی این ایس انڈیا) وزیر اعظم نریندر مودی کے لداخ کے دورے کو ایک دن بھی نہیں گزرا ہے کہ کانگریس نے ایک بار پھر چینی قبضے پرحکومت کوگھیرناجاری رکھاہے۔ کانگریس پارٹی کی جانب سے ، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی دونوں نے حملہ کیاہے کہ چین نے لداخ میں ہندوستان کی اراضی پر قبضہ کرلیا ہے اور حکومت اسے قبول نہیں کررہی ہے۔

راہل گاندھی اور پرینکاگاندھی نے کچھ ویڈیوز بھی شیئر کیں ہیں جس میں لداخ کے کچھ لوگ چینی قبضے کی بات کر رہے ہیں۔پرینکاگاندھی نے بھی ایک ویڈیوٹویٹ کیاہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ لداخ کے ان گنت رہائشی جو اپنی مادر وطن سے محبت کرتے ہیں وہ کہہ رہے ہیں کہ چین ہماری سرزمین پر قبضہ کر رہا ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ مادر وطن کی حفاظت کے لیے حکومت ہند ،لوگوں کے جذبے کوسنے گی اور لداخ کے عوام کے ساتھ کام کرے گی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close