اہم خبریں

راہل گاندھی نے پھرمتنبہ کیا ،لداخی عوام کی بات نظراندازنہیں کرسکتے

نئی دہلی 4جولائی(آئی این ایس انڈیا) چین کی طرف سے کشیدگی کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی کے لیہ کے دورہ کے بعد کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے حکومت سے لداخ میں چینی دراندازی پر کارروائی کرنے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ محب وطن لداخی چینی دراندازی کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔ ان کی آواز کو نظرانداز نہیں کیا جانا چاہیے۔ حکومت کو ان کی بات سننی چاہیے۔

راہل گاندھی نے ایک ویڈیوٹویٹ کی ہے جس میں کچھ لداخی لوگ چینی دراندازی کی بات کر رہے ہیں۔ چینی دراندازیوں اور ان کی سرگرمیوں سے متعلق کچھ تصاویربھی ویڈیومیں دکھائی گئی ہیں۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کیاہے کہ محب وطن لداخی چینی دراندازی کے خلاف آوازاٹھا رہے ہیں۔ وہ چیخ چیخ کروارننگ دے رہے ہیں۔ اس کی وارننگ کو نظر انداز کرنے سے ہندوستان کونقصان ہوگا۔ ہندوستان کی خاطر براہ کرم ان کی بات سنیں۔

راہل گاندھی لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) پر چین کے مبینہ تجاوزات پرمستقل حملہ آور ہیں۔ راہل گاندھی نے جمعہ کو بھی کہاہے کہ لداخی کہہ رہے ہیں کہ چین نے ہماری سرزمین لے لی ہے۔ وزیر اعظم کہہ رہے ہیں کہ ہماری زمین کسی کو نہیں ملی۔ ظاہر ہے کہ کون جھوٹ بول رہا ہے۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھی ایک ویڈیوشیئرکی ہے جس میں بہت سے لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ چینی فوجی ہمارے علاقے میں داخل ہوگئے ہیں۔ ایک شخص کہہ رہا ہے کہ چینی فوجی گلوان کے علاقے میں 15کلومیٹراندرداخل ہوئے ہیں۔لوگوں کا کہنا ہے کہ ہماری سرزمین پر چین کا قبضہ بڑھتاجارہا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close