اہم خبریں

دہلی کی جامع مسجدپھرکھلی لیکن ان تمام باتوں کا رکھنا ہوگا خیال

نئی دہلی4جولائی(آئی این ایس انڈیا) جامع مسجد آج سے عوام کے لیے دوبارہ کھل گئی۔ مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری نے کہاہے کہ معاشرتی فاصلے کے ساتھ مسجد صبح 9 بجے سے رات 10 بجے تک کھلی رہے گی ۔اس سے پہلے جب مذہبی مقامات کوکھولنے کی اجازت دی گئی تھی توجامع مسجدکے امام نے 30جون تک کوروناوائرس کے بڑھتے کیسزکودیکھتے ہوئے بندکرنے کااعلان کیاتھا،اب جب کہ تعداداوربڑھ رہی ہے ،

انھوں نے مسجدکھولنے کااعلان کیاہے۔ فتح پوری مسجدکے شاہی امام مفتی مکرم نے کہاہے کہ فتح پوری مسجدکودوبارہ کھولنے کی اجازت ہے ، لیکن ہمیں یہ بات دھیان میں رکھنی چاہیے کہ کورونا ابھی بھی موجود ہے۔ ہمیں ماسک پہننے اورسینیٹائزر کے بار بار استعمال کرنے سمیت تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔فتح پورکی مسجدبھی دوربارہ بندکی گئی تھی ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close