اہم خبریں

کانپور تصادم کے بعد وکاس دوبے پر کارروائی، جے سی بی سے گرایاگیا مکان

لکھنؤ،04 ؍جولائی ( آئی این ایس انڈیا ) گینگسٹر وکاس ڈوبے کی تلاشی مہم جاری ہے۔ دوسری طرف اتر پردیش پولیس نے وکاس دوبے کے گھر کو گرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے بعد کانپور کا یہ مکان مسمار کیا جارہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس کی 20 ٹیمیں وکاس دوبے کی تلاش میں مختلف علاقوں میں چھاپے مار رہی ہیں۔ ان تمام علاقوںمیں وکاس کے خاندان والے رہتے ہیں۔ پولیس نے اس معاملے میں پوچھ گچھ کے لئے اب تک 12 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ تاکہ وکاس دوبے کو جلد سے جلد پکڑا جاسکے۔ وکاس دوبے کے نیپال فرار ہونے کا بھی امکان ہے،

لہذا ضلع لکھیم پور کھیری کی پولیس بھی محتاط ہے۔لکھیم پور کھیری کی ایس پی پونم نے بتایا کہ نیپال کی سرحد کو وکاس دوبے کے بارے میں آگاہ کردیا گیا ہے۔ نیپال کے ساتھ ایک 120 کلومیٹر کی سرحد ہے، چار تھانے ہیںہر جگہ تصویر لگا دی گئی ہے، ایس ایس بی کے عہدیداروں سے بات چیت ہوچکی ہے۔ ضلع کی سرحد پر بھی الرٹ جاری کردیا ہے اور تحقیقات کی جارہی ہیں۔

وہیں پولیس نے موبائل کال ڈیٹیل کی بنیاد پر بہت سے لوگوں کو حراست میں لیا ہے، جن سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے گزشتہ24 گھنٹوں میں وکاس دوبے سے بات کی تھی۔ وکاس سے بات کرنے والوں میں کچھ پولیس اہلکاروں کے نمبر بھی موجود ہیں۔ لہٰذا یہ بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ جب پولیس کی ٹیم وکاس دوبے سے پوچھ گچھ کرنے نکلی تھی تو کسی نے فون کرکے اس کے بارے میں پیشگی اطلاع دے دی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close