اہم خبریں

ریلوے کی نجکاری کے خلاف یوتھ کانگریس کا احتجاج

نئی دہلی،04 ؍جولائی ( آئی این ایس انڈیا ) کانگریس کے یوتھ ونگ نے چنندہ ریل کی پٹریوں پر ٹرین چلانے کے لیے ذاتی اکائیوں کواجازت دینے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا۔

 

حکومت نے ہندوستانی ریلوے کی نجکاری کے خلاف منتخب راستوں پر نجی ٹرینیں چلانے کے لئے ٹینڈرز طلب کیا تھا جس کو لے کر یوتھ کانگریس نے احتجاج کیا۔یوتھ کانگریس نے ایک بیان میں کہاکہ جب سے 2014 سے بی جے پی کی زیرقیادت این ڈی اے حکومت اقتدار میں آئی ہے، عوامی شعبے کے بہت سے منصوبے اور سرکاری اثاثے نجکاری کی طرف گامزن ہیں۔

یوتھ کانگریس کے ترجمان امریش رنجن پانڈے نے کہا کہ حکومت ریلوے کو نجی کاروبار میں تبدیل کرنے کی کوشش کر ری ہے جبکہ عام آدمی کے لئے ریلوے سفر کا سب سے سستا ذریعہ ہے، جو عوامی خدمت کے طور پر رہنا چاہئے۔ یہی وجہ ہے کہ یوتھ کانگریس نے رائے سینا روڈ واقع ہیڈ کوارٹرز میں حکومت کے اس اقدام پراحتجاج کیا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close