اہم خبریں

ٹماٹر ہوا مہنگا ، دہلی میں 70 روپئے کلو

نئی دہلی،04 ؍جولائی ( آئی این ایس انڈیا ) بارش کا موسم شروع ہوتے ہی ٹماٹر دوبارہ سرخ ہوگیا ہے۔ ملک کی دارالحکومت دہلی اور گردونواح میں ٹماٹر 70 روپئے فی کلو فروخت ہورہا ۔ بارش کے موسم میں فصل خراب ہونے کی وجہ سے ٹماٹر کی قیمتوں میں اچھال آگیا ہے۔

گزشتہ ایک مہینے میں ٹماٹر کی قیمت میں تھوک کی قیمت میں 10 گنا اضافہ ہوا ہے۔ ایک مہینہ پہلے دہلی کے آزاد پور منڈی میں ٹماٹر کی قیمت 1.25 سے بڑھ کر 4.75 روپے فی کلو تھی، جہاں آج تھوک کی قیمت 6.44 روپئے فی کلو تھی۔ماڈل ریٹ کی بات کی جائے تو 3 جون کو آزاد پور منڈی میں ٹماٹر کا ماڈل ریٹ 3 روپے فی کلو تھا، جو بڑھ کر 29 روپے فی کلو ہوگیا ہے، جوکہ 10 گنا زیادہ ہے۔ ایک روز قبل ہی منڈی میں ٹماٹر کی تھوک قیمت 52 روپے فی کلو ہوگئی تھی، جس کا مطلب ہے کہ گزشتہ ایک مہینے میں تقریبا 995 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ہول سیل قیمتوں میں اضافے کے باعث دہلی-این سی آر میں ٹماٹر کی قیمتوں میں 80 روپے فی کلو اضافہ ہوا۔ گریٹر نوئیڈا میں خوردہ ٹماٹر 50.70 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔

آزاد پور زرعی پیداوار کی مارکیٹنگ کمیٹی (اے پی ایم سی) کے چیئرمین عادل احمد خان نے کہا کہ ٹماٹر کی آمد کم ہونے کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ 3 جون کو آزاد پور منڈی میں ٹماٹر کی آمد 528.2 ٹن تھی جبکہ 3 جولائی کو آمد 281.6 ٹن تھی۔ اس طرح ایک مہینے میں آمدنی کم ہو کر آدھی رہ گئی ہے۔ ایک دن پہلے ہی ٹماٹر کی آمد 241.9 ٹن ہوگئی تھی جس کی وجہ سے تھوک کی قیمت 6.52 روپئے فی کلو جبکہ ماڈل کی شرح 32 روپئے فی کلو تھی۔انہوں نے کہا کہ نہ صرف ٹماٹر ہی بلکہ سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے جو ڈیزل کی قیمت میں اضافے کی ایک بڑی وجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے سبزیوں کی نقل و حمل کے خرچ میں اضافہ ہوا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close