اہم خبریں

کانپور: وکاس دوبے کی والدہ نے کہا، سیاست نے بیٹے کو برباد کردیا، اب اسے مار ڈالو

کانپور،3جولائی(آئی این ایس انڈیا) اترپردیش کانپور میں بکرو گاؤں میں 8 پولیس اہلکار کی ہلاکت معاملے میں وکاس دوبے کی تلاش چپے چپے میں کی جارہی ہے۔ دریں اثناوکاس دوبے کی ماں کاکہناہے کہ سیاست نے سب بربادکردیا ہے، کچھ کہتے تھے کہ اس پارٹی میں آؤ اور کچھ کہتے اس میں آجائو، وہ کہتی ہیں کہ وکاس کو اب دیکھتے ہی ماردیاجائے۔

[ads1]

وکاس کی والدہ نے کہاکہ اب لڑکے (پولیس والے) آئے تھے، انہوں نے ہمیں بتایا کہ وکاس نے یہ سب کچھ کرڈالا، اب وکاس کو مار ڈالو۔ دوسرے کو غمزدہ کیاہے، اب اسے بھی مارا ڈالو، وکاس پہلے ایسا نہیں تھا،ہم نے اسے پی پی این کالج میں پڑھایا،

[ads3]

اس کی ملازمت لگ رہی تھی ائیرفورس میں، پھر بحریہ میں۔ اسے گائوں والوں اور سیاست نے برباد کردیا۔ یہ پہلے پانچ سال بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں تھا کیونکہ ہری کشن اس پارٹی میں تھا۔ پھر جب ہری کشن بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) میں آگئے تو وہ بھی آگیا، پھر یہ پانچ سال سے سماج وادی پارٹی (ایس پی) میں تھا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close